فیلڈ مارشل عاصم منیر امتِ مسلمہ کی طاقت، اسلامی یونیورسٹی کے قائم مقام ریکٹر کا خراجِ تحسین

فیلڈ مارشل عاصم منیر امتِ مسلمہ کی طاقت، اسلامی یونیورسٹی کے قائم مقام ریکٹر کا خراجِ تحسین

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے قائم مقام ریکٹر و صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل سید عاصم منیر پوری امتِ مسلمہ کے لیے امید کی کرن ہیں، ان کی قیادت میں پاک افواج امتِ مسلمہ کی طاقت ہیں۔

فیصل مسجد میں نمازِ جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے پاک افواج کی مضبوطی اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی اور جنرل عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کیا۔  انہوں نے کہا کہ امتِ مسلمہ کو اس وقت جن سفاک دشمنوں کا سامنا ہے، ماضی میں کبھی ایسی صورت حال نہیں رہی، تاہم اللہ تعالیٰ کی مدد کے بعد مسلمانوں کی سب سے بڑی طاقت باہمی اتحاد ہے۔

 یہ بھی پڑھیں ؛تہران میں ایران و سعودیہ ایک میز پر: صہیونی سازشیں ناکام، پاک فوج کا دبدبہ قائم! فیصل آباد کی عوام کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراجِ تحسین

انہوں نے کہا کہ فیصل مسجد سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے ایک عظیم تحفہ اور دونوں برادر ممالک کے دیرینہ تعلقات کی علامت ہے۔ اسلامی یونیورسٹی دونوں ممالک کی قیادت کے وژن اور اسلامی تعاون تنظیم کے مقاصد کے تحت اس تاریخی یادگار کی نگہبانی کر رہی ہے۔

قائم مقام ریکٹر نے اپنے خطاب میں امتِ مسلمہ کو درپیش اختلافات اور تفرقے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلمانوں کو اپنی صفوں میں اتحاد کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔ انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اللہ تعالیٰ سے ڈریں اور گھروں، گلی محلوں اور کام کی جگہوں پر اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کریں۔

پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے کہا کہ قرآن مجید کی تعلیمات کے مطابق امتِ مسلمہ ایک ہے اور اس کا مرکز صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت ہے۔  دنیا کی دیگر قومیں اپنے جغرافیے، نسب، نسل اور قبیلے کی بنیاد پر اپنی شناخت پر فخر کرتی ہیں جبکہ اسلام اپنے پیروکاروں کو کلمۂ توحید کے ذریعے ایک لڑی میں پروتا ہے۔

  یہ بھی پڑھیں :ایران امریکا کشیدگی کم کرنے کی کوششیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیرآج ایران کا دورہ کریں گے ،پوری دنیا کی نظریں دورہ پر لگ گئیں

انہوں نے کہا کہ کلمہ مومن کا تعلق اس کے خالق، نبی کریم ﷺ اور دینی بھائیوں سے جوڑتا ہے۔ کوئی شخص اس وقت تک حقیقی مومن نہیں ہوسکتا جب تک وہ اپنے بھائی کے لیے بھی وہی پسند نہ کرے جو اپنے لیے پسند کرتا ہے۔ انہوں نے مسلمانوں کو اللہ کی رسی مضبوطی سے تھامنے اور باہمی جھگڑوں سے اجتناب کرنے کی تلقین کی۔

واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلیمی روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے والی شخصیت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ ان کی کوششوں سے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کو سعودی عرب کی جانب سے خصوصی مالی معاونت حاصل ہوئی ہے۔ حال ہی میں بھی انہوں نے یونیورسٹی کے لیے سعودی عرب سے ساڑھے 14 کروڑ روپے کی ایک اور گرانٹ حاصل کی ہے۔

editor

Related Articles