باتیں نہیں، عملی اقدامات : ڈی آئی خان میں جدید الرٹ سسٹم متعارف ، وانا میں صفائی مہم تیز

باتیں نہیں، عملی اقدامات : ڈی آئی خان میں جدید الرٹ سسٹم متعارف ، وانا میں صفائی مہم تیز

نعرے نہیں ،کام نظر آنے لگے ، خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے قیام کے بعد انتظامیہ اور عوامی سہولیات کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبرپختونخوا کے وژن کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع میں عوام کے تحفظ اور جدید شہری سہولیات کی فراہم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں جدید ایس او ایس ایمرجنسی الرٹ سسٹم 

شہریوں کی فوری سیکیورٹی اور ہنگامی حالات میں بروقت امداد کی فراہمی کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان میں جدید ایس او ایس (SOS) ایمرجنسی سسٹم متعارف کروا دیا گیا ہے،  شہر بھر کے اہم مقامات اور پولز پر خصوصی ایمرجنسی الرٹ بٹن نصب کیے گئے ہیں، جس کے ذریعے کسی بھی ناگہانی صورتحال یا خطرے میں شہری صرف ایک بٹن دبا کر سسٹم کو فعال کر سکتے ہیں۔

فوری وائس و ویڈیو رابطہ ہوگا ، بٹن دباتے ہی متعلقہ کنٹرول روم اور سیکیورٹی حکام سے شہریوں کا فوری اور بلا تاخیر وائس (صوتی) اور ویڈیو رابطہ قائم ہو جائے گا، جس سے ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں سیکنڈز میں کارروائی کر سکیں گی۔

جنوبی وزیرستان (وانا) میں ٹی ایم اے کی ریکارڈ صفائی مہم

دوسری جانب جنوبی وزیرستان میں بھی گورنر راج کے بعد انتظامی تبدیلی کا اثر واضح نظر آنے لگا ہے ،  لوئر جنوبی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر وانا کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لیے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (TMA) نے خصوصی مہم شروع کر دی ہے۔

ڈپٹی کمشنر لوئر جنوبی وزیرستان کی خصوصی ہدایات پر ٹی ایم اے کی ٹیمیں اور بھاری مشینری وانا شہر، رستم بازار، گلیوں اور مارکیٹوں میں متحرک ہیں ، گلی محلوں اور تجارتی مراکز سے برسوں پرانا کچرا اٹھانے کے ساتھ ساتھ باقاعدگی سے صفائی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :احتجاجی سیاست سے نجات ! پشاور کے پشتہ خرہ انڈر پاس پر کام تیز، خیبرپختونخوا میں ترقی کے نئے دور کا آغاز

 انتظامیہ نے شہریوں اور تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر کی خوبصورتی اور صفائی کا ماحول برقرار رکھنے کے لیے عملے سے بھرپور تعاون کریں۔

عوام اور انتظامیہ کا ردِعمل

شہریوں نے ان اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر راج کے نفاذ کے بعد پہلی بار انتظامی سطح پر حقیقی اور مثبت تبدیلی نظر آ رہی ہے۔

صوبائی حکومت کے ذرائع نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں بنیادی سہولیات، تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت کے اس سلسلے کو مزید وسعت دی جائے گی۔

editor

Related Articles