معمولی انعام کی امید تھی، مگر ٹکٹ نے بنا دیا کروڑ پتی

معمولی انعام کی امید تھی، مگر ٹکٹ نے بنا دیا کروڑ پتی

امریکی ریاست مشی گن کے ایک 54 سالہ شہری کی قسمت اس وقت بدل گئی جب اسے معلوم ہوا کہ اس کے بٹوے میں تقریباً 2ماہ سے موجود پاور بال لاٹری کا ٹکٹ ایک ملین ڈالر کا فاتح ہے۔

مائیکل وانڈر نامی شخص نے 8 اگست کو وائیومنگ شہر کے ایک اسٹور بگ ٹاپ مارکیٹ سے پاور بال کا ٹکٹ خریدا تھا۔ تاہم، وہ ٹکٹ چیک کرنا بھول گیا اور اسے اپنے بٹوے میں دیگر ٹکٹوں کے ساتھ رکھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:نہ ربڑ، نہ پلاسٹک، پھر بھی مڑ جاتا ہے یہ پتھر! آخر کیسے

تقریباً 2 ماہ بعد وہ ایک اسٹور پر ٹھنڈا مشروب خریدنے گیا تو اس نے سوچا کہ شاید اس کے پاس موجود لاٹری ٹکٹوں میں سے کسی پر معمولی انعام نکل آیا ہو۔ اس نے ٹکٹ دکاندار کو چیک کرنے کے لیے دے دیے۔

لیکن ٹکٹ چیک کرنے پر اسے جو خبر ملی، اس نے اسے حیران کر دیا۔ دکاندار نے بتایا کہ اس کا ایک ٹکٹ ایک ملین ڈالر کا انعام جیت چکا ہے۔یوں ایک بھولا ہوا ٹکٹ مائیکل وانڈر کے لیے اچانک خوش قسمتی کا سبب بن گیا۔

editor

Related Articles