سیکیورٹی فورسز کی چاغی میں بڑی کامیابی!انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں خوف کا علامتی کمانڈر ڈھیر، خفیہ اڈے تباہ،متعدد دہشتگرد زخمی

سیکیورٹی فورسز کی  چاغی میں بڑی کامیابی!انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں خوف کا علامتی کمانڈر ڈھیر، خفیہ  اڈے تباہ،متعدد دہشتگرد زخمی

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پل چھوٹو میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران 45 منٹ کے تعاقب اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد کمانڈر ہلاک ہوگیا، جبکہ متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے دو خفیہ ٹھکانے بھی ختم کر دیے گئے۔ ٹھکانوں سے RPG-7، M-16 رائفل، دستی بم، آٹھ کلو دھماکہ خیز مواد، IED، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں، مواصلاتی آلات، خواتین کے لباس اور مصنوعی وِگیں برآمد ہوئیں۔

بلوچستان کے ضلع چاغی میں دالبندین کے قریب صحرائی علاقے پل چھوٹو میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد کمانڈر ہلاک ہوگیا، جبکہ متعدد دہشت گرد زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی اور ان کے خفیہ ٹھکانوں کی نشاندہی کی گئی تھی، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے تین اطراف سے مربوط کارروائی شروع کی۔ آپریشن 3 نومبر کو صبح 5 بجے شروع ہوا اور شام 4 بج کر 30 منٹ تک جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں :تحصیل سنی میں خالی چیک پوسٹ پر ٹک ٹک بنا کر پروپیگنڈا کرنے والے فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک

کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا تقریباً 45 منٹ تک تعاقب کیا، جس کے بعد قریبی فاصلے پر شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ 10 سے 15 منٹ تک جاری رہنے والی جھڑپ میں ایک دہشت گرد کمانڈر ہلاک ہوگیا، جس کی لاش بھی برآمد کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ دو گھنٹے سے زائد جاری رہی، جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد زخمی ہوئے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے دو خفیہ ٹھکانوں کا بھی پتا لگایا گیا، جنہیں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے بعد مکمل طور پر ختم کردیا۔

دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دونوں ٹھکانوں کی تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان برآمد ہوا، جس میں ایک آر پی جی سیون، ایک ایم 16 رائفل، پانچ میگزین، 35 کارتوس، دو دستی بم، دو خنجر، ایل ایم جی کی 50 گولیاں اور آر پی جی سیون کے سات راؤنڈز شامل ہیںاس کے علاوہ پانچ کارتوسوں کی بیلٹس، ڈیٹونیٹنگ کورڈ کا ایک رول، آٹھ کلوگرام دھماکا خیز مواد اور ایک آئی ای ڈی بھی برآمد کی گئی۔

گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور مشکوک سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا

ٹھکانوں سے پانچ موٹر سائیکلیں بھی ملیں، جن میں سے دو جلی ہوئی تھیں، جبکہ ایک گاڑی اور ایک ڈبل کیبن بلٹ پروف گاڑی بھی برآمد ہوئی۔ سیکیورٹی فورسز کو دو موٹرولا مواصلاتی سیٹس، ایک کیمرا، ایک اسٹریچر اور بیٹریاں بھی ملیں۔

مزید برآں خواتین کے کپڑے اور بالوں کی مصنوعی وِگیں بھی برآمد کی گئیں، جنہیں دیگر سامان کے ساتھ تحویل میں لے لیا گیا۔سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے دونوں خفیہ ٹھکانوں کو ختم کردیا اور وہاں موجود اسلحہ، گولہ بارود، دھماکا خیز مواد اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔

editor

Related Articles