بھارت کے ٹکڑوں پر پلنے والے کتے آپس میں لڑ پڑے ،ڈالروں کی تقسیم پر جھگڑے، بی ایل اے دھڑوں میں تقسیم

بھارت کے ٹکڑوں پر پلنے  والے کتے آپس میں لڑ پڑے ،ڈالروں کی تقسیم پر جھگڑے، بی ایل اے دھڑوں میں تقسیم

بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے سربراہ بشیر زیب کو  زہر دیے جانے اور افغانستان کے شہر قندھار سے بھارت منتقل کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ بھارت کے ٹکڑوں پر پلنے والے اب آپس میں ہی ڈالروں کی تقسیم پر لڑ پڑے ہیں ۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق بشیر زیب کے قریبی ساتھیوں میں سے کسی ایک نے اسے زہر دیا ہے ، جس کے بعد  اسے   قندھار سے بھارت منتقل کیا گیا جہاں اسکا علاج جاری ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اطلاعات  کے مطابق  بی ایل اے کے اندر یورپ منتقل کی جانے والی رقوم کے معاملے پر بھی شدید اختلافات پائے جاتے ہیں  بشیر زیب کے بعض قریبی ساتھیوں نے   تنظیم کے فنڈز یورپ منتقل کیے۔

خواتین کے  استحصال پر بھی اختلافات

تنظیم کے اندر بلوچ خواتین کو بی ایل اے کی کارروائیوں کے لیے استعمال کرنے اور ان کے استحصال کے الزامات بھی اختلافات کی ایک وجہ بتائے جا رہے ہیں۔ ان معاملات پر تنظیم کے مختلف دھڑوں میں شدید لڑائی کی اطلاعات ہیں۔

آپریشن ہیروف 3 کی ناکامی بھی اختلافات کی وجہ

اطلاعات کے مطابق بی ایل اے کے بعض حلقے آپریشن ہیروف 3 کے مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے پر بھی قیادت سے ناخوش ہیں۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس منصوبے کے لیے بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے لاکھوں ڈالر فراہم کیے گئے تھے، تاہم اس کے باوجود آپریشن مطلوبہ شکل اختیار نہیں کرسکا اور اس کے لاکھوں ڈالر ڈوب گئے انہیں ڈالرز کیلئے اب یہ بے ایمان لڑ رہے ہیں۔

بشیر زیب کو زہر دیے جانے کے واقعے کے پس منظر میں تنظیم کے اندرونی دھڑوں، خصوصاً رحمان گل گروپ کے کردار پر بھی شبہات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

editor

Related Articles