پولیس نے ضلع باع کے نواحی علاقے کوٹھیاں میں عوامی ایکشن کمیٹی کا جاری دھرنا ختم کرا دیا ہے..سڑک کو عام ٹریفک کیلۓ کلیئر کر دیا گیاہےدھرنا ختم ہونے اور سڑک کلیئر ہونے پر عوام نے سکھ کا سانس لیا۔
آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے نواحی علاقے کوٹھیاں میں عوامی ایکشن کمیٹی کا جاری دھرنا ختم کرا دیا گیا، جس کے بعد علاقے کی مرکزی سڑک کو عام ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے اور آمدورفت بحال ہوگئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق پولیس نے کوٹھیاں میں جاری عوامی ایکشن کمیٹی کے دھرنے کو ختم کرا دیا، جس کے بعد سڑک پر موجود رکاوٹیں دور کرکے اسے ٹریفک کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا۔
جھتے کی طرف سے دھرنے کے باعث علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر تھی اور سڑک سے گزرنے والے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ سڑک بند ہونے کے باعث مقامی آبادی اور دیگر مسافروں کی نقل و حرکت بھی متاثر ہورہی تھی۔
دھرنا ختم ہونے کے بعد سڑک پر ٹریفک کی آمدورفت بحال ہوگئی، جس سے شہریوں کو درپیش مشکلات میں کمی آئی ہے۔ سڑک کلیئر ہونے اور معمول کی آمدورفت شروع ہونے پر مقامی لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔کوٹھیاں میں جتھے کا دھرنا ختم ہونے اور ٹریفک کی بحالی کے بعد علاقے میں آمدورفت کا سلسلہ دوبارہ معمول پر آگیا ہے۔