مودی کیلئے خوف کی نئی علامت، پاکستان نے پہلا فضا سے فضا میں مار کرنے والے فاز (Fa’az) میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

مودی   کیلئے خوف کی نئی علامت، پاکستان نے پہلا فضا سے فضا  میں مار کرنے والے فاز  (Fa’az) میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

پاکستان کی دفاعی تاریخ میں ایک اور شاندار کامیابی! ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کی جانب ایک اور اہم قدم، پاکستان نے مقامی سطح پر تیار کردہ پہلے فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائل فیاض (Fa’az) کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جدید ترین ٹرمینل گائیڈنس سسٹم سے لیس یہ میزائل طویل فاصلے پر دشمن کے فضائی اہداف کو مؤثر انداز میں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ کامیابی پاک فضائیہ کی بڑھتی ہوئی طاقت، پاکستان کے دفاعی عزم اور ملکی سائنس دانوں اور انجینئرز کی غیرمعمولی مہارت کا ایک اور روشن ثبوت ہے۔

میزائل فیاض کی کامیاب آزمائش سے پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا، جبکہ پاکستان کی فضائی دفاعی استعداد مزید مستحکم ہوگی۔

یہ محض ایک میزائل کا کامیاب تجربہ نہیں بلکہ دفاعی خودانحصاری، جدید ٹیکنالوجی اور قومی عزم کی ایک بڑی کامیابی ہے۔ پاکستان نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ اس کے سائنس دان اور انجینئرز جدید ترین دفاعی ٹیکنالوجی مقامی سطح پر تیار کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس تاریخی تجربے کا مشاہدہ مسلح افواج کے اعلیٰ افسران، ممتاز سائنس دانوں اور انجینئرز نے کیا۔

صدرِ مملکت، وزیراعظم، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور مسلح افواج کے سربراہان نے اس شاندار کامیابی پر سائنس دانوں اور انجینئرز کو مبارک باد پیش کی ہے۔

میزائل فیاض کا کامیاب تجربہ دنیا کے لیے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں مسلسل پیش رفت کا ایک واضح پیغام ہے۔ پاکستان اپنے دفاع کو مضبوط بنانے، جدید ٹیکنالوجی میں خودانحصاری حاصل کرنے اور اپنی فضائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔

editor

Related Articles