عوام کے لیے بڑا ریلیف ، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی

عوام کے لیے بڑا ریلیف ، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کردیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 68 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق 4 نومبر سے ہوگا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 369 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 68 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 391 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے موٹر سائیکل، رکشہ اور نجی گاڑیاں استعمال کرنے والے شہریوں کو براہ راست ریلیف ملنے کی توقع ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ افراد کے اخراجات میں بھی کچھ کمی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت کا بڑاریلیف اقدام،وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا عوام کو مناسب قیمت پر گیس پہنچانے کا اعلان

ڈیزل کی قیمت میں کمی بالخصوص مال بردار گاڑیوں، بسوں، ٹرکوں اور زرعی شعبے کے لیے اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کا اثر اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری سامان کی ترسیل کے اخراجات پر بھی پڑتا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے سے عوام کو سفری اخراجات میں کمی کے ساتھ مہنگائی کے دباؤ سے بھی کسی حد تک ریلیف ملنے کی امید ہے۔ تاہم اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں حقیقی کمی کا انحصار ٹرانسپورٹ اور دیگر کاروباری شعبوں کی جانب سے اس ریلیف کے صارفین تک منتقل ہونے پر ہوگا،اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 4 نومبر سے نافذ العمل ہوں گی۔

editor

Related Articles