دوسروں کی بیٹیوں کو اخلاقیات کا درس، اپنی بیٹی کی ویڈیوز پر خلیل الرحمٰن قمر خاموش

دوسروں کی بیٹیوں کو اخلاقیات کا درس، اپنی بیٹی کی ویڈیوز پر خلیل الرحمٰن قمر خاموش

پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کی بیٹی حجاب خلیل کی ڈانس ویڈیوز سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، جہاں بعض صارفین ان کے لباس اور ویڈیوز پر تنقید کر رہے ہیں۔

خلیل الرحمٰن قمر کا شمار پاکستان کے مقبول ڈرامہ نگاروں میں ہوتا ہے۔ تاہم ان کے ڈراموں میں خواتین کی عکاسی اور خواتین سے متعلق ان کے بیانات ماضی میں کئی مرتبہ تنازعات کا باعث بن چکے ہیں۔ وہ اداکارہ صبا قمر سمیت دیگر شوبز شخصیات کے لباس پر بھی تنقید کر چکے ہیں۔

دوسری جانب ان کی بیٹی حجاب خلیل سوشل میڈیا پر اپنی الگ پہچان بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ وہ انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر مختلف ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا بھر میں مشہور ڈی جے ایلن واکر لاہور میں، پاکستانی فنکاروں سے ملاقات

حال ہی میں سامنے آنے والی ان کی چند ڈانس ویڈیوز میں وہ ایسے لباس میں دکھائی دیں جس میں ان کے کندھے اور پیٹ کا کچھ حصہ نمایاں تھا۔ ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لباس کو ان کے والد کے ماضی کے بیانات سے جوڑنا شروع کر دیا۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ خلیل الرحمٰن قمر دوسری خواتین کو لباس کے حوالے سے نصیحت کرتے رہتے ہیں، جبکہ بعض صارفین نے طنزیہ انداز میں ان کے ماضی کے بیانات یاد دلائے۔ کچھ لوگوں نے اداکارہ صبا قمر کے لباس پر ان کی سابقہ تنقید کا حوالہ بھی دیا۔

یوں حجاب خلیل کی ڈانس ویڈیوز سے زیادہ ان کے والد کے سابقہ بیانات سوشل میڈیا بحث کا موضوع بن گئے ہیں۔

تاہم یہ بات بھی اہم ہے کہ حجاب خلیل کا لباس اور ذاتی طرزِ زندگی ان کا اپنا انتخاب ہے، جبکہ ان پر ہونے والی تنقید سوشل میڈیا صارفین کی ذاتی آرا پر مبنی ہے۔

editor

Related Articles