سہیل آفریدی، بابر سلیم سواتی اور جنید اکبر کو بڑا عدالتی جھٹکا، بازیابی کی درخواستیں پشاور ہائیکورٹ کی کاز لسٹ سے خارج

سہیل آفریدی، بابر سلیم سواتی اور جنید اکبر کو بڑا عدالتی جھٹکا، بازیابی کی درخواستیں پشاور ہائیکورٹ کی کاز لسٹ سے خارج

پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف دائر تمام درخواستیں کاز لسٹ سے حذف کر دیں، جبکہ 10 نومبر کی نئی کاز لسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، بابر سلیم سواتی اور جنید اکبر کی بازیابی سے متعلق درخواستیں بھی کاز لسٹ سے حذف کر دی ہیں۔

گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف بیرسٹر گوہر اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، جبکہ خیبرپختونخوا بار کونسل، رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار اور دیگر درخواست گزاروں نے بھی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

دوسری جانب وفاقی آئینی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو تھری ایم پی او کے تحت درج مقدمات کی سماعت سے روک رکھا ہے۔

پشاور ہائیکورٹ نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے رٹ پٹیشنز سماعت کے لیے مقرر نہ کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق 12 اکتوبر یا اس کے بعد دائر کی جانے والی تمام رٹ پٹیشنز کو سماعت کے لیے مقرر نہ کیا جائے۔

پشاور ہائیکورٹ نے اپنے اعلامیے میں درخواست گزاروں کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

Related Articles