ایران انجام کے بغیر مذاکرات کی توقع نہ رکھے، ٹرمپ ہر آپشن استعمال کرنے کو تیار ہیں، مارکو روبیو

ایران انجام کے بغیر مذاکرات کی توقع نہ رکھے، ٹرمپ ہر آپشن استعمال کرنے کو تیار ہیں، مارکو روبیو

امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف وہ اقدامات کرنے کے لیے تیار ہیں جو ماضی کی امریکی انتظامیہ نے نہیں کیے، جبکہ ایران اب نتائج کے بغیر مذاکرات کی توقع نہ رکھے۔

اپنے بیان میں مارکو روبیو نے کہا کہ ان کے خیال میں ایران نے آج تک ڈونلڈ ٹرمپ جیسے امریکی صدر کا سامنا نہیں کیا،انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کے معاملے پر سخت مؤقف اختیار کیے ہوئے ہے اور ضرورت پڑنے پر تمام ممکنہ آپشنز استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مؤقف کو دہراتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ایران گزشتہ کئی دہائیوں سے عالمی برادری سے کیے گئے وعدوں اور معاہدوں کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکہ کو ایران جنگ میں کون پھنسانے کی کوشش کر رہا ہے ، ٹرمپ کا بڑاانکشاف

انہوں نے کہا کہ ایران بار بار مذاکرات کا سہارا لیتا ہے لیکن عملی اقدامات سے گریز کرتا ہے، اس لیے اب صرف بات چیت کافی نہیں ہوگی بلکہ بامعنی پیش رفت ضروری ہے،مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ اگر ایران واقعی کشیدگی میں کمی اور تعلقات میں بہتری چاہتا ہے تو اسے سنجیدہ اور نتیجہ خیز مذاکرات کی طرف آنا ہوگا، محض وقت حاصل کرنے کی پالیسی اب قابل قبول نہیں ہوگی۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ جب تک ایران بامعنی مذاکرات کی طرف واپس نہیں آتا، اسے مسلسل اس کی قیمت چکانا پڑے گی،امریکی حکام کے مطابق واشنگٹن ایران کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی پالیسی پر عمل جاری رکھے گا، جبکہ ایران پر دباؤ برقرار رکھا جائے گا تاکہ اسے سنجیدہ مذاکرات کی میز پر لایا جا سکے۔

editor

Related Articles