پاک فوج دفاعِ وطن کے ساتھ عوامی خدمت میں بھی پیش پیش، ضلع باغ کے دورافتادہ علاقے کوٹھیاں میں مفت ویٹرنری کیمپ کا انعقاد،مفت معائنہ اور علاج

پاک فوج دفاعِ وطن کے ساتھ عوامی خدمت میں بھی پیش پیش، ضلع باغ کے دورافتادہ علاقے کوٹھیاں میں مفت ویٹرنری کیمپ کا انعقاد،مفت معائنہ اور علاج

پاک فوج نے دفاع وطن کے ساتھ عوامی فلاح و بہبود اور دیہی آبادی کی معاونت کے لیے فلاحی سرگرمیوں کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔ اس سلسلے میں آزاد جموں و کشمیر کے ضلع باغ کے دورافتادہ علاقے کوٹھیاں میں مال مویشیوں اور پالتو جانوروں کے تحفظ کے لیے مفت ویٹرنری کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس کے دوران مجموعی طور پر ایک ہزار 35 جانوروں اور پرندوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور انہیں حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔

 پاک فوج کے زیر اہتمام منعقدہ اس مفت ویٹرنری کیمپ میں فوجی ویٹرنری ٹیم نے مقامی آبادی کے مال مویشیوں اور دیگر جانوروں کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔ کیمپ کا بنیادی مقصد دورافتادہ علاقے کے مویشی پالنے والے افراد کو ان کی دہلیز پر مفت طبی سہولیات فراہم کرنا اور جانوروں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی اقدامات کرنا تھا۔

کیمپ کے دوران 150 بھینسوں، 165 گائے، 315 بھیڑوں، 245 بکریوں اور 45 مال بردار جانوروں کا طبی معائنہ کیا گیا، جبکہ 278 پولٹری اور 30 پالتو جانوروں کو بھی ویٹرنری سہولیات فراہم کی گئیں۔ اس طرح مجموعی طور پر ایک ہزار 35 جانوروں اور پرندوں کا چیک اپ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں، پاکستان میں بھی عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

پاک فوج کی ویٹرنری ٹیم نے جانوروں کے طبی معائنے کے علاوہ انہیں حفاظتی ٹیکے بھی لگائے، جبکہ بیمار جانوروں کے مالکان کو مفت ادویات فراہم کی گئیں تاکہ جانوروں کی صحت بہتر بنانے اور بیماریوں کی روک تھام میں مدد مل سکے۔

دورافتادہ علاقے میں مفت ویٹرنری کیمپ کے انعقاد سے مقامی مویشی پالنے والے افراد کو بڑی سہولت میسر آئی، جہاں انہیں اپنے جانوروں کے علاج، طبی مشوروں اور ادویات کے حصول کے لیے دور دراز علاقوں کا سفر نہیں کرنا پڑا۔

کوٹھیاں کے مقامی رہائشیوں نے پاک فوج کے اس فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ مقامی افراد کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات نہ صرف دیہی آبادی کی مشکلات کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں بلکہ مویشیوں اور جانوروں کی صحت کے تحفظ کے ذریعے مقامی لوگوں کے معاشی مفادات کا بھی تحفظ کرتے ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے دفاع وطن کے ساتھ عوامی خدمت اور فلاح و بہبود کی سرگرمیوں کا یہ اقدام دورافتادہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور مقامی آبادی کی معاونت کے عزم کا عکاس ہے۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles