عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں، پاکستان میں بھی عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں، پاکستان میں بھی عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے، جس کے نتیجے میں برینٹ کروڈ اور امریکی خام تیل کی قیمتیں مزید نیچے آگئی ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت کم ہوکر 91.25 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 85.25 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔ دوسری جانب اماراتی مربن خام تیل بھی 92 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کاروبار کے دوران خام تیل کی مختلف اقسام کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد برینٹ کروڈ آئل 91.25 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی اور یہ کم ہوکر 85.25 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا، جبکہ اماراتی مربن خام تیل کی قیمت 92 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ہی پاکستان میں بھی وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ رات پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا گیا، جس کا آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 364 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کو ایران کی سخت وارننگ، جنگ مسلط کی تو مغربی ایشیا سے یورپ تک فوجی اڈے نشانے پر ہوں گے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے موٹر سائیکل سواروں، نجی گاڑیوں کے مالکان اور پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والے شہریوں کو براہ راست ریلیف ملنے کی توقع ہے، جبکہ ڈیزل سستا ہونے سے مال بردار گاڑیوں، ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات میں بھی کمی آنے کا امکان ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں ہونے والی تازہ کمی کو عوام کے لیے ریلیف کی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں آئندہ اتار چڑھاؤ کا اثر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین پر بھی پڑ سکتا ہے

Qaisar Mirza
editor

Related Articles