جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اور سابق وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود کے ظاہر کردہ اثاثوں اور آمدن کے حوالے سے سامنے آنے والی دستاویزات نے مالی حیثیت، بینک بیلنس اور جائیدادوں کی ملکیت سے متعلق متعدد سوالات اٹھا دیے ہیں۔ دستاویزات میں 2021 سے 26-2025 تک اثاثوں میں اضافے، ملتان کی جائیدادوں اور اسلام آباد میں زیرتعمیر مبینہ بے نامی عمارت کی مالیت کی جانچ پڑتال کا معاملہ بھی شامل ہے۔
اثاثوں اور مالی حیثیت میں اضافے کا معاملہ
سابق وفاقی وزیر مواصلات اور جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا اسعد محمود کے ظاہر کردہ اثاثوں اور مالی حیثیت سے متعلق ایک دستاویز کے مندرجات نے ان کی آمدن، بینک بیلنس، جائیدادوں اور دیگر مالی وسائل کے حوالے سے بحث کو جنم دیا ہے۔
فراہم معلومات اور دستاویزات کے مطابق ان کے مجموعی ظاہر کردہ اثاثوں اور مالی حیثیت کی مالیت 1 کروڑ 75 لاکھ روپے بتائی گئی ہے، جبکہ اسلام آباد کے سیکٹر جی-6 میں زیرتعمیر ایک عمارت کو ان سے منسلک کرتے ہوئے اس کی مالیت 1 ارب روپے سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔
خبر کی تفصیل شامل کی جا رہی ہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
