وطن سے محبت کا منفرد اظہار، علی عظمت نے چکوٹھی بارڈر پر گایا قومی نغمہ

وطن سے محبت کا منفرد اظہار، علی عظمت نے چکوٹھی بارڈر پر گایا قومی نغمہ

پاکستان کے معروف راک گلوکار علی عظمت نے آزاد کشمیر کے علاقے چکوٹھی میں پاک بھارت سرحد کے قریب قومی نغمہ ’دل دل پاکستان‘ پیش کرکے محفل کو وطن سے محبت کے رنگ میں رنگ دیا۔ ان کی اس پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں علی عظمت کو چکوٹھی کے سرحدی مقام پر کھڑے ہوکر یہ مقبول ملی نغمہ گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کی آواز میں قومی ترانے کی یہ پیشکش دیکھنے والوں کو متاثر کر رہی ہے، جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی ان کے انداز کو سراہ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مشہور جاسوس مائیک ہیمر کا کردار ادا کرنے والے اداکار چل بسے

علی عظمت کا شمار پاکستان کے معروف راک گلوکاروں میں ہوتا ہے۔ وہ مشہور میوزک بینڈ جنون کے مرکزی گلوکار کی حیثیت سے شہرت حاصل کرچکے ہیں۔ جنون کے مقبول گیتوں میں ’جذبہ جنون‘، ’سیونی‘ اور ’دوستی‘ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ’دل دل پاکستان‘ پاکستان کے مقبول ترین ملی نغموں میں سے ایک ہے۔ یہ نغمہ 1985 میں میوزک بینڈ وائٹل سائنز نے جنید جمشید کی آواز میں پیش کیا تھا۔ اس کے بول شعیب منصور اور نثار ناسک نے لکھے تھے۔

editor

Related Articles