مشہور جاسوس مائیک ہیمر کا کردار ادا کرنے والے اداکار چل بسے

مشہور جاسوس مائیک ہیمر کا کردار ادا کرنے والے اداکار چل بسے

معروف امریکی اداکار اسٹیسی کیچ 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، ان کی موت کی خبر نے مداحوں اور شوبز انڈسٹری کو سوگوار کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کی اہلیہ مالگوشیا ٹوماسی نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسٹیسی کیچ پولینڈ میں اپنے گھر پر دل کی سنگین بیماری اور ہارٹ فیل ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔

اسٹیسی کیچ کا شمار امریکا کے نامور اسٹیج اور ٹیلی ویژن اداکاروں میں ہوتا تھا۔ انہیں عالمی شہرت مشہور امریکی ٹی وی سیریز ’مائیک ہیمر‘ میں جاسوس کا کردار ادا کرنے کے بعد حاصل ہوئی۔ اداکار نے شیکسپیئر کے کلاسیکی ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور تھیٹر کی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ درفشاں سلیم کا مداحوں کے نام منفرد پیغام، تحائف بھیجنے سے روک دیا

1988 میں ٹیلی ویژن منی سیریز ’ہیمنگوے‘ میں معروف امریکی ادیب ارنسٹ ہیمنگوے کا کردار ادا کرنے پر انہیں گولڈن گلوب ایوارڈ سے نوازا گیا، جبکہ اسی کردار پر وہ ایمی ایوارڈ کے لیے بھی نامزد ہوئے۔ اس کردار کی تیاری کے لیے انہوں نے تقریباً 16 کلوگرام وزن بھی بڑھایا تھا۔

اسٹیسی کیچ نے اپنے طویل فنی کیریئر میں متعدد فلموں اور ٹی وی پروجیکٹس میں کام کیا۔ ان کا آخری نمایاں کردار جارج کلونی کی فلم ’جے کیلی‘ میں تھا، جس میں انہوں نے کلونی کے تلخ مزاج والد کا کردار ادا کیا۔م ان کے انتقال پر مداحوں اور شوبز حلقوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles