پشاور رنگ روڈ پر جدید سفری سہولت کا آغاز ، چمکنی تا مال آف حیات آباد نئی بی آر ٹی سروس پیر سے فعال

پشاور رنگ روڈ پر جدید سفری سہولت کا آغاز ، چمکنی تا مال آف حیات آباد نئی بی آر ٹی سروس پیر سے فعال

پشاور  کے شہریوں کو جدید، آرام دہ اور تیز رفتار سفری سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ٹرانس پشاور نے رنگ روڈ پر بی آر ٹی کے نئے روٹ DR-17 کے آغاز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

اس نئے روٹ پر بس سروس کا باقاعدہ آغاز پیر، 16 نومبر سے کیا جا رہا ہے، جس سے شہر کے اہم مضافاتی اور مصروف علاقوں کے درمیان آمدورفت مزید آسان ہو جائے گی۔

ٹرانس پشاور کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق نیا روٹ DR-17 چمکنی سے جنوبی رنگ روڈ کے راستے مال آف حیات آباد تک براہِ راست سفری سہولت فراہم کرے گا،  مجموعی طور پر 27 اسٹاپس پر مشتمل اس طویل روٹ پر مسافروں کی سہولت کے لیے ابتدائی طور پر 15 جدید بسیں چلائی جائیں گی۔

نئے روٹ کے اوقاتِ کار کے مطابق چمکنی سے پہلی بس سروس صبح 7 بجے روانہ ہوگی، جبکہ مال آف حیات آباد سے بس سروس کا آغاز صبح 8 بج کر 20 منٹ پر ہوگا ،  یہ سروس روزانہ شام 7 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

ٹرانس پشاور کے مطابق روٹ DR-17 کے فعال ہونے کے بعد زو پشاور کے مجموعی روٹس کی تعداد بڑھ کر 20 ہو جائے گی، جو نظام کی مسلسل توسیع کا مظہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کاغذوں سے نکل کر عملی تبدیلی کا آغاز! محکمہ تعلیم پشاور میں بڑے پیمانے پر اصلاحات اور فوری اقدامات کا حکم

ٹرانس پشاور حکام کا کہنا ہے کہ اس نئے روٹ کے آغاز سے رنگ روڈ کے اطراف آباد رہائشیوں، تعلیمی اداروں کا رخ کرنے والے طلبہ اور روزانہ سفر کرنے والے ملازمت پیشہ افراد کو سفر میں غیر معمولی سہولت اور وقت کی بچت میسر آئے گی۔

 ادارے نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ٹرانس پشاور مسافروں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

editor

Related Articles