پاکستان میں اسکول جانے والے بچوں کی حفاظت سے متعلق ایک تشویش ناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں علی پور میں ایک رکشہ ڈرائیور نے اپنے رکشے میں گنجائش سے کہیں زیادہ، مجموعی طور پر 28 بچوں کو سوار کر رکھا تھا۔ خطرناک انداز میں سفر کرنے والے ان بچوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رکشے میں بچوں کی تعداد اتنی زیادہ تھی کہ بعض بچے گاڑی کی چھت پر بھی بیٹھے ہوئے نظر آئے۔ اس طرح بچوں کو اسکول لے جانے کے دوران کسی بھی حادثے کا خطرہ موجود تھا۔
وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ کا سوشل میڈیا پر ویڈیو جس میں سکول جاتے 28 معصوم بچوں کو ایک ہی رکشہ پر خطرناک طریقہ سے بٹھانے والے رکشہ ڈرائیور اور رکشہ کیخلاف ایکشن، 28 بچوں کو بحفاظت اتار کر دوسرے رکشوں میں سکول بھیجا، ڈرائیور پر ایف آئی آر درج https://t.co/XyTgCUHq0F
— Muzaffargarh Police (@MuzaffargarhP) November 13, 2026
سوشل میڈیا ویڈیو نے پولیس کو حرکت میں لا دیا
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد شہریوں میں تشویش پھیل گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ہی رکشے میں 28 بچوں کو انتہائی غیر محفوظ طریقے سے بٹھایا گیا تھا، جبکہ کچھ بچے چھت پر بھی سوار تھے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد علی پور پولیس نے فوری کارروائی کی۔ سٹی پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے رکشے کو روک کر تمام بچوں کو بحفاظت نیچے اتارا۔
رکشہ ڈرائیور گرفتار، مقدمہ درج
پولیس نے بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے اور غفلت برتنے کے الزام میں رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔ واقعے کا مقدمہ بھی سٹی پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا گیا ہے۔
تھانہ سٹی علی پور کی حدود میں ایک ہی رکشہ پر 28 بچوں کو سوار کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر لیا، رکشہ پر سوار تمام بچوں کو اتار کر بحفاظت اسکول پہنچا دیا گیا جبکہ رکشہ ڈرائیور پر مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا، والدین کو چاہیے اپنے بچوں کا خیال رکھیں بچوں کو اسکول بحفاظت طریقوں سے بھیجیں
— Ather Salem® (@AthSal01) November 13, 2026


