پولو مقابلے میں پاکستان کا دبنگ کھیل، بھارت کو 4 کے مقابلے میں 7 گول سے ہرادیا

پولو مقابلے میں پاکستان کا دبنگ کھیل، بھارت کو 4 کے مقابلے میں 7 گول سے ہرادیا

پاکستانی پولو ٹیم نے عالمی سطح پر ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ورلڈکپ کوالیفائر کے میچ میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے دی۔

نائیجیریا میں کھیلے گئے مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو 4 کے مقابلے میں 7 گول سے ہرا کر اپنی پوزیشن مزید مضبوط کرلی۔اس کامیابی کے بعد پاکستان کی پولو ورلڈکپ تک رسائی کی امیدیں روشن ہوگئی ہیں۔

پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی

پاکستان نے کوالیفائر ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سے قبل اپنے پہلے میچ میں ایران کو بھی شکست دی تھی۔ بھارت کے خلاف دوسری کامیابی کے ساتھ پاکستان نے پلے آف مرحلے میں مسلسل دو میچز جیت لیے ہیں، جس سے ورلڈکپ میں جگہ بنانے کے امکانات بہتر ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سعود شکیل ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے منفرد مگر ناخوشگوار کلب میں شامل ہو گئے

آخری مقابلہ نائیجیریا سے ہوگا

پاکستانی ٹیم اب ایونٹ میں اپنا آخری میچ اتوار کو میزبان ملک نائیجیریا کے خلاف کھیلے گی۔ اس مقابلے میں پاکستان کی کارکردگی ورلڈکپ تک رسائی کے حوالے سے اہم ہوگی۔ مسلسل دو فتوحات کے بعد قومی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور شائقین کو ایک اور کامیابی کی امید ہے۔

بھارت کے خلاف یہ فتح پاکستان کے لیے نہ صرف ایک اہم کھیلوں کی کامیابی ہے بلکہ عالمی پولو مقابلے میں آگے بڑھنے کی جانب بھی ایک اہم قدم ہے۔

editor

Related Articles