ایران میں دشمن کی نئی چال؟ صدر مسعود پزشکیان نے عوام کو خبردار کردیا

ایران میں دشمن کی نئی چال؟ صدر مسعود پزشکیان نے عوام کو خبردار کردیا

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اس وقت حالت جنگ میں ہے اور دشمن ملک کے اندر مختلف مسائل پیدا کرکے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا ہے کہ موجودہ مشکل صورتحال میں صبر، برداشت اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کریں۔

ایرانی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کو درپیش حالات اور چیلنجز سے عوام کو باخبر رکھنا ضروری ہے تاکہ شہری صورتحال کی سنگینی کو سمجھ سکیں اور مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہیں۔

مسعود پزشکیان  نے کہا کہ دشمن کی کوششوں اور ملک کو درپیش مشکلات کے باوجود حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہے گی۔ موجودہ حالات میں قومی وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف شعبوں کو معاونت فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ملکی وسائل کی گنجائش کے مطابق فوج کی مدد جاری رکھی جائے گی اور دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لیے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ایرانی صدر نے عوامی مسائل کے حل کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شہریوں کو درپیش مشکلات کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ اس مقصد کے لیے دستیاب وسائل استعمال کیے جائیں گے تاکہ عوام کو موجودہ حالات کے اثرات سے ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں ایک طرف ملک کو درپیش خطرات اور چیلنجز کا ذکر کیا تو دوسری جانب عوام کو حوصلہ برقرار رکھنے اور حکومت کی جانب سے مسائل کے حل کی کوششیں جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

editor

Related Articles