چینی جاسوس کے الزامات کے باوجود ٹرمپ جینسن ہوانگ کے حق میں بول پڑے

چینی جاسوس کے الزامات کے باوجود ٹرمپ جینسن ہوانگ کے حق میں بول پڑے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا کے سابق سربراہ جینسن ہوانگ کو دوبارہ کمپنی کا سی ای او بنانے کی حمایت کر دی ہے۔ ٹرمپ نے ان کے خلاف سامنے آنے والے الزامات اور قومی سلامتی سے متعلق خدشات کو بھی زیادہ اہمیت نہیں دی۔

بلومبرگ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا جینسن ہوانگ کو دوبارہ اینویڈیا کا سربراہ بنایا جانا چاہیے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ انہیں اس فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ جینسن ہوانگ کی واپسی چاہتے ہیں اور ان کے خیال میں یہ کوئی برا فیصلہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہوانگ نے اس معاملے سے ایک بڑا سبق سیکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اے آئی کمپنیوں میں جاسوسی کا خوف، سابق انٹیلی جنس افسران کی بھرتیاں شروع

چینی جاسوس سے تعلقات کے الزامات پر ٹرمپ کا ردعمل

جینسن ہوانگ نے گزشتہ ہفتےاینویڈیا کے سی ای او کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ یہ فیصلہ ان کے ایک ماتحت ملازمہ اور ایلس ہوانگ نامی خاتون کے ساتھ تعلقات کی خبروں کے بعد سامنے آیا۔

ایلس ہوانگ سنگاپور کی کمپنی میگاسپیڈ کی سابق ایگزیکٹو رہ چکی ہیں۔ ان پر چینی انٹیلی جنس کے لیے کام کرنے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے، تاہم ان الزامات کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

ٹرمپ نے ان الزامات پر شک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین نہیں کہ وہ خاتون جاسوس تھیں بھی یا نہیں۔ ان کے مطابق اس معاملے سے امریکی قومی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں پہنچا۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے دوران اس معاملے پر بات کر سکتے ہیں۔

جینسن ہوانگ کی واپسی پر اختلافات

جینسن ہوانگ کی واپسی کے لیے ٹیکنالوجی انڈسٹری کی کئی اہم شخصیات آواز اٹھا رہی ہیں۔ ایلون مسک بھی ان کی حمایت کر چکے ہیں، جبکہ ایک آن لائن پٹیشن پر تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار افراد دستخط کر چکے ہیں۔

دوسری جانب امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نےاینویڈیا کی قیادت میں بڑی تبدیلیوں کا مطالبہ کیا ہے اور کمپنی کے نئے سربراہ کے لیے باہر سے کسی امیدوار کو منتخب کرنے کی تجویز دی ہے۔

اینویڈیا کے بورڈ نے فی الحال جینسن ہوانگ کی واپسی پر غور کرنے کا اعلان نہیں کیا۔ کمپنی کی مالیاتی سربراہ کولیٹ کریس اس وقت عبوری سی ای او کی ذمہ داریاں سنبھال رہی ہیں اور بورڈ مستقل سربراہ کی تلاش میں ہے۔

ادھر ٹرمپ نے ایپل کے سابق سربراہ ٹم کک کو بھی ممکنہ متبادل کے طور پر حمایت دینے کا عندیہ دیا ہے۔ جینسن ہوانگ کی ممکنہ واپسی نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں نئی بحث چھیڑ دی ہے، تاہم حتمی فیصلہ این ویڈیا کے بورڈ کو کرنا ہے۔

editor

Related Articles