قومی خزانے کیلئے ریلیف ، ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

قومی خزانے کیلئے ریلیف ، ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

پاکستان کے وفاقی سول پینشن نظام میں جاری مالی بحران کیلئے  ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے ایک بڑا اور فیصلہ کن قدم اٹھاتے ہوئے 50 کروڑ ڈالر کے نتائج سے منسلک قرض کی باضابطہ منظوری دے دی ہے ۔

 پنشن کے اخراجات ایک ہزار ارب روپے سے تجاوز

اے ڈی بی کی جانب سے جاری کردہ ہلا دینے والے اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان کے وفاقی پینشن کے اخراجات مالی سال 2016 سے اب تک تقریباً 5 گنا بڑھ چکے ہیں اور سالانہ ایک ہزار ارب روپے کی حد کو بھی پار کر گئے ہیں۔

 بینک کی سینئر ماہر معاشیات آئیکو کیکاوا پہلے ہی خبردار کر چکی ہیں کہ پینشن کے نظام میں شراکت کی کم شرح اس کی طویل المدتی بقا کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، کیونکہ روایتی نظام مکمل طور پر غیر فنڈ شدہ اور غیر شراکتی بنیادوں پر چل رہا ہے، جہاں ملازمین کے لیے پیشگی فنڈز جمع کرنے کے بجائے تمام ادائیگیاں براہِ راست سالانہ ٹیکس آمدن اور سرکاری بجٹ سے کی جاتی ہیں۔

نئے پینشن نظام اور اصلاحاتی مرحلے کا آغاز
اس سنگین مالی دباؤ سے نبردآزما ہونے کے لیے اے ڈی بی کا یہ قرض حکومت کے پینشن اصلاحات پلان کے پہلے مرحلے کی بھرپور مالی معاونت کرے گا۔ اس انقلابی منصوبے کے تحت جولائی 2024 سے نئے بھرتی ہونے والے تمام وفاقی سول ملازمین کے لیے متعین شراکت داری پر مبنی نئے پینشن نظام میں شمولیت کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

فنڈز مینجمنٹ ، رواں سال اگست میں حکومت نے 16 پینشن فنڈ منیجرز کے ساتھ اہم معاہدے کیے تاکہ متعین شراکت داری کی اس اسکیم کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ترکمانی وزیر خارجہ کی ملاقات، تجارت، توانائی وعلاقائی روابط بڑھانے پراتفاق

ڈیجیٹائزیشن اور شفافیت،  اس مالی معاونت سے پینشن کے انتظامی امور کو جدید بنایا جائے گا، مستقبل کی مالی ذمہ داریوں کو کم کیا جائے گا اور ڈیجیٹل سسٹمز کے ذریعے مالی شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

ادارہ جاتی استحکام اور طویل المدتی پائیداری

پاکستان میں اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان نے وفاقی پینشن نظام کو مضبوط کرنے کے لیے سراہنے کے قابل ابتدائی اقدامات کیے ہیں، اور اے ڈی بی کا یہ پروگرام ان اصلاحات کو طویل المدتی بنیادوں پر پائیدار بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

 اس فنڈنگ سے نہ صرف اداروں کی استعداد کار بڑھے گی بلکہ مستحقین کو پینشن کی بہتر اور شفاف خدمات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ عوام میں مالیاتی امور سے متعلق آگاہی بھی فروغ پائے گی۔

editor

Related Articles