جیمز بانڈ سیریز میں بڑی تبدیلی، ایجنٹ 007 کے لیے نیا اداکار منتخب

جیمز بانڈ سیریز میں بڑی تبدیلی، ایجنٹ 007 کے لیے نیا اداکار منتخب

ہالی ووڈ کی مشہور جاسوسی فلم سیریز ’جیمز بانڈ‘ کو نیا ہیرو مل گیا ہے۔ برطانوی اداکار رابرٹ پیٹنسن کو ایجنٹ 007 کے مشہور کردار کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے۔ وہ ڈینیئل کریگ کے بعد اس کردار میں نظر آنے والے ساتویں اداکار ہوں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 40 سالہ رابرٹ پیٹنسن جیمز بانڈ سیریز کی 26ویں فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ نئی فلم ایمازون ایم جی ایم اسٹوڈیوز کے تحت بنائی جائے گی۔

جیمز بانڈ کا سفر کہاں سے شروع ہوا؟

جیمز بانڈ فلمی سلسلے کا آغاز 1962 میں فلم ’ڈاکٹر نو‘ سے ہوا تھا، جس میں شان کونری نے پہلی مرتبہ ایجنٹ 007 کا کردار ادا کیا۔ بعد ازاں جارج لیزنبی، راجر مور، ٹموتھی ڈالٹن، پیئرس بروسنن اور ڈینیئل کریگ نے بھی اس مشہور جاسوس کا کردار نبھایا۔

یہ فلمی فرنچائز گزشتہ کئی دہائیوں سے دنیا بھر میں مقبول ہے۔ اس کی دو درجن سے زائد فلمیں مجموعی طور پر 7 ارب ڈالر سے زیادہ کا کاروبار کر چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہانیہ عامر کی بھارت میں دھوم، رکشہ ڈرائیور کا دلچسپ انداز وائرل

نئی جیمز بانڈ فلم کی خاص بات کیا ہوگی؟

سیریز کی نئی فلم کی ہدایت کاری معروف فلم ساز ڈینس ویلینیو کریں گے، جو ’ڈیون‘ اور ’ارائیول‘ جیسی کامیاب فلموں کے لیے مشہور ہیں۔ فلم کا اسکرپٹ برطانوی مصنف اسٹیون نائٹ لکھیں گے، جبکہ ایمی پاسکل اور ڈیوڈ ہیمن پروڈیوسر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

رابرٹ پیٹنسن نے جیمز بانڈ کا کردار ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایجنٹ 007 کا کردار ادا کرنا ان کے لیے زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ ان کے مطابق یہ کردار ان کا ایک خواب تھا اور وہ نئی ٹیم کے ساتھ کام شروع کرنے کے لیے بے حد پُرجوش ہیں۔

دوسری جانب برطانوی شاہی خاندان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ نے بھی ان کی کاسٹنگ کا خیرمقدم کیا۔ پیغام میں دلچسپ انداز میں لکھا گیا

یہ بھی پڑھیں:پہلی محبت بھلا نہ سکیں، لیلیٰ نے شادی نہ کرنے کی وجہ بھی بتا دی

شاہی خفیہ سروس میں خوش آمدید، مسٹر بانڈ۔

واضح رہے کہ رابرٹ پیٹنسن ’ٹوائی لائٹ‘ فلم سیریز اور ’دی بیٹ مین‘ میں اداکاری کے باعث دنیا بھر میں شہرت حاصل کر چکے ہیں۔ اب مداحوں کو انتظار ہے کہ وہ جیمز بانڈ کے روایتی کردار کو کس نئے انداز میں پیش کرتے ہیں۔

editor

Related Articles