جو شخص جیل میں قید سیاسی مخالفین کی بیماریوں کا مذاق اڑاتا تھا،آج مکافاتِ عمل کا شکا رہے،خواجہ آصف

جو شخص جیل میں قید سیاسی مخالفین کی بیماریوں کا مذاق اڑاتا تھا،آج مکافاتِ عمل کا شکا رہے،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری پارٹی ایک دوسرے سے دست وگریباں ہے، یہ لوگ بانی پی ٹی آئی کو کیا رہا کرائیں گے، ایسے حمایتی اور پارٹی رہنما بانی کے لیے قید سے بھی بڑی سزا ہیں۔

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی رہنماؤں لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کے ایک دوسرے کے خلاف بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے رہنما آپس میں ہی لڑ رہے ہیں اور ایک دوسرے کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی رہیں تاکہ ان کی اپنی دکانداری چلتی رہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ صورتحال دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پارٹی قیادت اپنے بانی کی رہائی کے لیے کتنی سنجیدہ ہے۔ ایسے حمایتی اور پارٹی رہنما بانی پی ٹی آئی کے لیے جیل کی قید سے بھی بڑی سزا ثابت ہورہے ہیں۔

خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی کی طبی بنیادوں پر ریلیف کی اپیل کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص جیل میں قید اپنے سیاسی مخالفین کی بیماریوں کا مذاق اڑاتا تھا، آج خود مکافاتِ عمل کا شکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسروں کی تکلیف پر قہقہے لگانے والوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہےواضح رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے ان کی ہدایت پر اعلیٰ عدلیہ سے طبی بنیادوں پر ریلیف کی اپیل کی تھی۔

editor

Related Articles