فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر چارلس رونالڈ ونسنٹ واکر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق برطانوی چیف آف جنرل سٹاف کو جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دفاعی و سکیورٹی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ، دونوں جانب سے پاکستان اور برطانیہ کے دیرینہ دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عسکری تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے برطانیہ کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا ، برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل تیاریوں کو سراہتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے لیے ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  یہ دورہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دفاعی تعاون اور عسکری تعلقات مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔

editor

Related Articles