آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا (ساؤتھ) نے عوام اور پاک فوج کے ایک ساتھ ہونے کی شاندار مثال قائم کر دی۔
لدھا بازار کے دورے کے دوران مقامی دکانداروں اور شہریوں سے گھل مل کر پشتو زبان میں خوشگوار گفتگو کی اور پاک فوج اور عوام کے درمیان اعتماد، اپنائیت اور مضبوط تعلقات کی عملی عکاسی کی۔
آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا (ساؤتھ) نے لدھا بازار کے دورے کے موقع پر مقامی دکانداروں سے غیر رسمی ملاقات کی اور ان کے ساتھ خوشگوار ماحول میں وقت گزارا۔ اس دوران پشتو زبان میں ہونے والی دوستانہ گفتگو نے مقامی آبادی اور پاک فوج کے درمیان باہمی قربت اور مضبوط روابط کو نمایاں کیا۔
آئی جی ایف سی کا عوام کے ساتھ براہِ راست میل جول پاک فوج اور مقامی آبادی کے درمیان اعتماد، محبت اور اپنائیت کا اظہار ہے۔ پاک فوج اور عوام کے درمیان یہ مضبوط رشتہ علاقے میں امن، بھائی چارے اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
