پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے نیا ریکارڈ بنا دیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ اکتوبر 2026 میں آئی ٹی برآمدات 45 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو کسی ایک ماہ کے دوران اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں آئی ٹی برآمدات میں 17.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ستمبر کے مقابلے میں یہ اضافہ 4.1 فیصد رہا۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ، یعنی جولائی سے اکتوبر 2026 تک، پاکستان کی آئی ٹی برآمدات ایک ارب 73 کروڑ ڈالر رہیں۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں آئی ٹی برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں :معاشی اصلاحات ثمرآور ہونے لگیں، پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ، معاشی بہتری کے آثار نمایاں

واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ مالی سال 2025 اور 2026 کے دوران بھی آئی ٹی برآمدات کا نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ اس عرصے میں آئی ٹی برآمدات 4 ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی تھیں، جو اس سے پچھلے مالی سال کے مقابلے میں 20.6 فیصد زیادہ تھیں۔

ماہانہ برآمدات میں یہ اضافہ پاکستان کے آئی ٹی شعبے کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور عالمی منڈی میں پاکستانی ڈیجیٹل خدمات کی طلب کی عکاسی کرتا ہے۔

editor

Related Articles