جان وِک یا علی رحمٰن خان؟ اداکار کے نئے انداز پر دلچسپ تبصرے

جان وِک یا علی رحمٰن خان؟ اداکار کے نئے انداز پر دلچسپ تبصرے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی رحمٰن خان اپنے نئے ہیئر اسٹائل کے باعث سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ اداکار کی لمبے بالوں کے ساتھ سامنے آنے والی نئی تصاویر نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔

ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری سے پہچان بنانے والے علی رحمٰن خان حال ہی میں ایک تقریب میں شریک ہوئے، جہاں وہ منفرد انداز میں دکھائی دیے۔ اداکار نے تقریب کے لیے سوٹ کا انتخاب کیا تھا، جبکہ ان کے ساتھ معروف اداکارہ اور دوست اریبہ حبیب بھی موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیارا اور سدھارتھ کی بیٹی کی پہلی جھلک وائرل، مداحوں کو آخرکار دیدار ہوگیا

تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی صارفین نے ان کے نئے روپ پر دلچسپ تبصرے شروع کر دیے۔ بعض صارفین نے ان کے لمبے بالوں کو ہالی ووڈ فلموں کے کرداروں سے جوڑا، جبکہ کچھ نے ان کا موازنہ معروف شخصیات سے کیا۔

ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ کیا یہ جان وِک کا وہ ورژن ہے جسے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بلاک کر دیا ہو؟ ایک اور صارف نے علی رحمٰن خان کو مشہور موسیقار جان لینن سے تشبیہ دے دی۔

اداکار کا نیا انداز سوشل میڈیا پر صارفین کے لیے دلچسپی اور مزاح کا موضوع بن گیا ہے۔

editor

Related Articles