مکہ مکرمہ کے کلاک ٹاور نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنا لی

مکہ مکرمہ کے کلاک ٹاور نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنا لی

سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں واقع مشہور کلاک ٹاور نے2عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز نے ٹاور کے اندر قائممیوزیم اور اس کے بیرونی آبزرویشن ڈیک کو دنیا میں اپنی نوعیت کی بلند ترین عمارت کا اعزاز دے دیا ہے۔

رائل کمیشن فار مکہ سٹی اینڈ ہولی سائٹس نے 17 نومبر کو ان کامیابیوں کا اعلان کیا۔ کمیشن کے مطابق کلاک ٹاور میوزیم کو کسی عمارت کے اندر قائم دنیا کا بلند ترین میوزیم قرار دیا گیا ہے، جو زمین سے 426.875 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔

اسی طرح کلاک ٹاور کا بیرونی آبزرویشن ڈیک بھی عالمی ریکارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ یہ ڈیک زمین سے 560.875 میٹر کی بلندی پر قائم ہے اور اسے اپنی نوعیت کا دنیا کا بلند ترین آؤٹ ڈور آبزرویشن ڈیک قرار دیا گیا ہے۔

گیم کھیلنے کے لیے چھٹی؟ برطانوی اسکولوں نے نکال لیا دلچسپ حلہ بھی پڑھیں:

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ان دونوں اعزازات کا باضابطہ اندراج 5 جنوری 2026 کو کیا گیا تھا، تاہم سعودی حکام نے ان عالمی ریکارڈز کا اعلان نومبر میں کیا۔

مکہ کلاک ٹاور کا یہ وسیع کمپلیکس مسجد الحرام کے قریب واقع ہے اور اس کی بلند و بالا عمارت سے حرم شریف کا منظر دکھائی دیتا ہے۔ رائل کمیشن کے مطابق ان کامیابیوں کا مقصد مکہ مکرمہ کے تعمیراتی، تاریخی اور ثقافتی ورثے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا اور شہر میں آنے والے زائرین کے لیے سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔

مکہ کلاک ٹاور نہ صرف سعودی عرب کی نمایاں تعمیراتی شناخت ہے بلکہ دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں عازمین حج اور عمرہ کے لیے بھی ایک اہم مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔

editor

Related Articles