رنبیر کپور کا نیا روپ سامنے آگیا، اداکاری کے بعد ہدایتکاری میں قدم رکھنے کی تیاری

رنبیر کپور کا نیا روپ سامنے آگیا، اداکاری کے بعد ہدایتکاری میں قدم رکھنے کی تیاری

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے فلمی دنیا میں ایک نئی ذمہ داری سنبھالنے کا فیصلہ کرلیا۔ اداکاری کے بعد اب وہ ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھنے کی تیاری کررہے ہیں اور اپنی پہلی فلم کا اسکرپٹ بھی لکھ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ آئندہ دو سے تین سال کے دوران بطور ہدایتکار اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اداکار کے مطابق وہ گزشتہ چند ماہ سے اپنی فلم کی کہانی اور اسکرپٹ پر کام کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ لکھنے کا یہ تجربہ ان کے لیے مشکل ضرور ہے، لیکن ساتھ ہی بہت دلچسپ بھی ثابت ہورہا ہے۔  رنبیر کپور ایک ایسی ڈرامہ فلم بنانا چاہتے ہیں جو صرف تفریح فراہم کرنے کے بجائے ناظرین کے دلوں پر بھی خوشگوار اثر چھوڑے۔

یہ بھی پڑھیں:تنقید سے تنگ وینا ملک کا بڑا قدم، کیمرے کے سامنے میک اپ اتارنے لگیں

انہوں نے واضح کیا کہ ہدایتکاری کے اس نئے سفر کا آغاز کرنے سے پہلے وہ اپنے زیرِ تکمیل اداکاری کے منصوبے مکمل کریں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اپنی پہلی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں خود اداکاری نہیں کریں گے۔ یوں رنبیر کپور اب بالی ووڈ میں اداکار کے ساتھ ساتھ فلم ساز اور ہدایتکار کی حیثیت سے بھی اپنی صلاحیتیں آزمانے کے لیے تیار ہیں۔

editor

Related Articles