پاکستان کے معروف اداکار دانش تیمور نے حال ہی میں امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں منعقدہ ایک فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کی جہاں گفتگو کے دوران وہ اہلیہ اور اداکارہ عائزہ خان کی غیر موجودگی اور دونوں کے ایک ساتھ ڈرامے میں کام کرنے سے متعلق سوالات کا جواب دیتے نظر آئے۔
تقریب کے میزبان نے دانش تیمور کو یاد دلایا کہ گزشتہ برس بھی ان سے یہی سوال کیا گیا تھا کہ وہ عائزہ خان کے ساتھ کسی ڈرامے میں کب نظر آئیں گے؟۔ اس پر اداکار کا کہنا تھا کہ ان سے اکثر یہ سوال کیا جاتا ہے کہ دونوں ایک ساتھ کسی ڈرامے میں کب کام کریں گے تاہم وہ ہمیشہ یہی جواب دیتے ہیں کہ وہ ایک اچھی کہانی اور مضبوط اسکرپٹ کے منتظر ہیں۔
دانش تیمور کے مطابق محض اس وجہ سے ایک ساتھ ڈرامہ کرنا مناسب نہیں کہ دونوں حقیقی زندگی میں میاں بیوی ہیں بلکہ کسی بھی مشترکہ پروجیکٹ کے لیے معیاری کہانی کا ہونا ضروری ہے۔
انہوں نے عائزہ خان کی اداکاری کی صلاحیتوں کو بھی سراہتے ہوئے انہیں ایک بہترین اداکارہ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں : معروف امریکی گلوکارہ ملی سائرس نے خاموشی سے دوسری شادی کرلی
