خلا میں روبوٹس کی نئی ذمہ داری، اب وہیں تیار ہوں گے بڑے خلائی ڈھانچے

خلا میں روبوٹس کی نئی ذمہ داری، اب وہیں تیار ہوں گے بڑے خلائی ڈھانچے

خلا میں تعمیرات کے ایک اہم تجربے میں امریکی محققین کے تیار کردہ روبوٹ آسٹرا ASTRA نے خلابازوں کی مدد کے بغیر ریفلیکٹر اینٹینا کا ایک حصہ کامیابی سے جوڑ کر تیار کرلیا۔

اس کامیابی کو مستقبل میں خلا کے اندر بڑے ڈھانچے تعمیر کرنے کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے راکٹوں میں جگہ کی محدود گنجائش کا مسئلہ کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ادارے کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے محققین نے امریکی دفاعی تحقیقاتی ادارے DARPA کی مالی معاونت سے یہ روبوٹ تیار کیا ہے۔

آسٹرا روبوٹ نے کمپوزٹ فائبر ٹیوبز اور ایلومینیم کے جوڑ استعمال کرتے ہوئے 1.4 میٹر کے ریفلیکٹر اینٹینا کا ایک حصہ تیار کیا۔ اس تجربے کی خاص بات یہ تھی کہ تعمیر کے لیے درکار تمام اجزا پہلے محدود جگہ میں رکھ کر خلا تک پہنچائے گئے، جہاں روبوٹ نے انہیں جوڑ کر مطلوبہ ڈھانچہ تشکیل دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایپل کے نئے فولڈ ایبل فون سے متعلق اہم انکشاف، لاک اسکرین پر کیا نیا ہوگا

محققین کے مطابق یہ ٹیکنالوجی مستقبل میں خلائی دوربینوں، مواصلاتی نظاموں اور شمسی توانائی کے بڑے منصوبوں کی تعمیر میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

یہ منصوبہ  NOM4D پروگرام کا حصہ ہے، جس کا آغاز 2022 میں کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کے تحت رواں سال کے اختتام پر ایک اور تجربہ بھی متوقع ہے، جس میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر جدید مینوفیکچرنگ تکنیکوں کی آزمائش کی جائے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ ٹیکنالوجی مزید تجربات میں بھی کامیاب رہتی ہے تو مستقبل میں بڑے خلائی ڈھانچے زمین پر مکمل تیار کرکے بھیجنے کے بجائے خلا ہی میں روبوٹس کی مدد سے تعمیر کیے جاسکیں گے۔

اس طرح خلائی مشنز کے لیے بھاری اور بڑے ڈھانچے راکٹوں میں لے جانے کی ضرورت کم ہوسکتی ہے اور خلا میں تعمیر کے نئے امکانات پیدا ہوسکتے ہیں۔

editor

Related Articles