طلبہ کی پریشانی ختم کرنے کی تیاری، ڈگری پورٹل میں نیا آپشن شامل ہوگا

طلبہ کی پریشانی ختم کرنے کی تیاری، ڈگری پورٹل میں نیا آپشن شامل ہوگا

 ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ڈگریوں کی آن لائن تصدیق کے عمل کو آسان بنانے کے لیے اپنے ڈگری ویریفیکیشن پورٹل میں وزارت خارجہ کی تصدیق کا نیا آپشن شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکام کے مطابق اب ڈگری کی تصدیق کے لیے آن لائن درخواست دیتے وقت طلبہ سے پوچھا جائے گا کہ آیا انہیں اپنی ڈگری کی وزارت خارجہ (MOFA) سے بھی تصدیق درکار ہے یا نہیں۔

یہ بھی پرھیں:ڈگری یافتہ نوجوان بے روزگار، فضل الرحمان کے بھائی بغیر ڈگری کے کمشنر تعینات؛ سول سروس کے قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئیں

اس نئے فیچر کے ذریعے درخواست کے ابتدائی مرحلے میں ہی وزارت خارجہ کی تصدیق کی ضرورت کا تعین کیا جاسکے گا، جس سے طلبہ کو بعد میں الگ سے کارروائی کرنے کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

ایچ ای سی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ڈگریوں کی تصدیق کا عمل تیز ہوگا، جبکہ طلبہ کے وقت اور محنت کی بھی بچت ہوگی۔ یہ فیصلہ ایچ ای سی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پلان کا حصہ ہے، جس کے تحت مختلف خدمات کو آن لائن منتقل کرکے شہریوں کے لیے سرکاری کارروائیوں کو آسان بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

editor

Related Articles