امریکا کی جانب سے ایرانی شرائط تسلیم کیے جانے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف

امریکا کی جانب سے ایرانی شرائط تسلیم کیے جانے تک  آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف

ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے واضح کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی شرائط تسلیم کیے جانے تک آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولی جائے گی۔ انہوں نے آبنائے ہرمز کی بندش کو ایرانی بحری افواج کا مقدس اور غیر متزلزل مشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے ایرانی عوام اور قیادت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

ایران کے یوم بحریہ کے موقع پر ہفتے کو جاری اپنے پیغام میں امیر حاتمی نے کہا کہ علاقائی پانیوں میں جہاز رانی پر ایران کا مسلسل کنٹرول امریکی فوج کی کمزوری اور بے بسی کو ظاہر کر رہا ہے، ایران اپنی بحری حدود اور اہم سمندری راستوں پر کنٹرول برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں :معاہدے کی کامیابی کیلئے امریکہ ذمہ داری پوری کرے ، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش ایرانی بحری افواج کا اہم مشن ہے اور اس معاملے پر ایرانی قیادت اور عوام ایک مؤقف رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک امریکا ایران کی شرائط تسلیم نہیں کرتا، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔

امیر حاتمی نے دعویٰ کیا کہ ایران کی طاقتور بحریہ اور مسلح افواج کی دیگر شاخیں عالمی طاقتوں کے سامنے ڈٹی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان میں دشمن کی کمزوری اور مایوسی واضح ہوچکی ہے،ایرانی آرمی چیف کے مطابق دشمن کو سمندر میں بار بار شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ایرانی افواج اپنی دفاعی صلاحیتوں کے ذریعے مخالف قوتوں کا مقابلہ کر رہی ہیں۔

editor

Related Articles