جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد انہیں ملتان کے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
اور اب ابتدائی معائنے سے اصل حقیقت بھی سامنے آ گئی ہے کہ یہ کوئی بڑی بیماری نہیں بلکہ فوڈ پوائزننگ اور حد سے زیادہ کھانے کا نتیجہ ہے۔ بہر حال تمام چیک اپ پوری ذمہ داری سے کیا جائے گا۔ اللہ مولانا کو صحت دے۔
،مولانا کی طبیعت ناساز ہسپتال منتقلی کی خبر ڈی سی ملتان نے بھی تصدیق کر دی ہے ،مولانا کی طبیعت پہلے سے بہتر قرار – تمام ٹیسٹ نتائج نارمل ائے ہیں- پی ائی سی ملتان ذرائع
مولانا فضل الرحمان کا ای سی جی نارمل آیا ہے اور ان کی صحت اب بہتر ہے، لیکن اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی برق رفتاری اور ذمہ داری کو بھی سراہنا چاہیے جس نے لمحہ ضائع کیے بغیر فوری ایمبولینس بھیجی، بہترین ڈاکٹرز مہیا کیے اور احتیاطی تدبیر کے طور پر انہیں فوری کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ منتقل کیا۔
ساتھ ہی مولانا صاحب سے بھی گزارش ہے کہ اب اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں، خوراک میں احتیاط کریں، وزن اور دل کے معاملے کو سنجیدہ لیں، کیونکہ اللہ کی دی ہوئی صحت بھی ایک امانت ہے اور اس کی حفاظت کرنا بھی