وفاقی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کیلئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا باقاعدہ اطلاق کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ نے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024سے ہوگا۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کی پنشن ختم کر دی گئی، نیا نظام متعارف

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ1سے 16 تک ملازمین کی تنخواہوں میں  25فیصد جبکہ گریڈ  17 سے 22 تک ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے طویل عرصہ سے زیر بحث پنشن اصلاحات منظور کرلیں۔

دوسری جانب وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی کے سرکاری ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہیں بطور بونس دینے کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہیں بونس دینے کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ روز وفاقی بجٹ پر بحث کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کو 13فیصد تک بڑھانے کیلئے حکومت پر عزم ہے۔ انہوں نے بجٹ سے متعلق مثبت تجاویز کا خیر مقدم کیا۔

editor

Related Articles