ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے مکہ دفاعی معاہدے کو خطے کے لیے اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ علاقائی تعاون اور مشترکہ دفاع کے حوالے سے گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے۔
حاقان فیدان کا کہنا ہے کہ تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کا یہ اقدام خطے میں باہمی اشتراک کو فروغ دینے اور مشترکہ سلامتی کے اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
ترک وزیر خارجہ نے مکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے بھارت اور اسرائیل کی جانب سے پھیلائی جانے والی غلط معلومات اور پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس اتحاد کو منفی انداز میں پیش کرنے کی کوششیں درست نہیں۔
انہوں نے مکہ دفاعی اتحاد کو ایک اہم اور مثبت اقدام قرار دیا اور کہا کہ ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون خطے میں مشترکہ دفاع اور باہمی روابط کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔
حاقان فیدان کے بیان کے مطابق تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال میں اہم پیش رفت ہے، جبکہ اس معاہدے سے متعلق بھارتی اور اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کیا جاتا ہے۔