لاہور،بیکری کے کارخا نے میں سلنڈردھماکا،مزدور جاں بحق،متعدد زخمی

لاہور،بیکری کے کارخا نے میں سلنڈردھماکا،مزدور جاں بحق،متعدد زخمی

گلبرگ انڈسٹریل ایریا میں بیکری کے کارخانے کی پہلی منزل پر گیس سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے وقت کارخانے میں تقریباً 40 افراد موجود تھے۔ سلنڈر پھٹنے سے کارخانے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہاں کام کرنے والے افراد متاثر ہوئے۔

 یہ بھی پڑھیں :کراچی: رہائشی عمارت میں گیس لیکیج سے دھماکہ ، 16 افراد جاں بحق

 واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 8 افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ ایک مزدور جان کی بازی ہار گیا۔

 یہ بھی پڑھیں ؛اسلام آباد : گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، بچوں سمیت 5 افراد زخمی

دھماکا کارخانے کی پہلی منزل پر ہوا، جہاں سلنڈر پھٹنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔ واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے متاثرہ مقام پر کارروائیاں کیں ۔

editor

Related Articles