فاروق عبداللہ نے مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کا ذمہ دار مودی حکومت کو قرار دے دیا

فاروق عبداللہ نے مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کا ذمہ دار مودی حکومت کو قرار دے دیا

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے مقبوضہ کشمیر میں پیش آنے والے حالیہ دہشتگردی کے واقعات کا ذمہ دار بھارتی حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان واقعات کی غیرجانبدار اور شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔

ایک انٹرویو میں فاروق عبداللہ نے بھارتی میڈیا کی جانب سے کلگام اور اسلام آباد (اننت ناگ) کے واقعات کو پاکستان سے جوڑنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اگر حکومت کے مطابق دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے تو پھر مزدوروں کو قتل کرنے والے عناصر کون ہیں؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کلگام واقعے کی شفاف اور ایماندارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں :مودی سرکار کی انتخابی انجینئرنگ بے نقاب،اقوام متحدہ نے جواب طلب کرلیا

انہوں نے کہا کہ کلگام میں دو غیر مقامی مزدوروں اور اسلام آباد میں ایک پولیس کانسٹیبل کے قتل کے واقعات میں اندرونی سازش کے امکان کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، اگر مودی حکومت کا دعویٰ ہے کہ سرحدیں مکمل طور پر محفوظ ہیں تو پھر ایسے حملہ آور کہاں سے آتے ہیں؟

سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ جب بھی کشمیر کے خصوصی تشخص یا حقوق کی بحالی کا مطالبہ زور پکڑتا ہے، اسی دوران اس نوعیت کے مشکوک واقعات رونما ہو جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جنتر منتر میں بھرپوراحتجاج کے فوراً بعد کلگام میں مزدوروں پر حملہ ہونا ایک گہری سازش کا تاثر دیتا ہے۔

editor

Related Articles