پاکستان کے سینئر اداکار عثمان پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر اپنی دوسری شادی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر واضح مؤقف دے دیا۔
گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر عثمان پیرزادہ کا نام ایک سینئر اداکارہ کے ساتھ جوڑا جارہا تھا اور دعویٰ کیا جارہا تھا کہ دونوں نے نکاح کرلیا ہے۔ یہ خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلنے کے بعد معاملہ خاصا زیر بحث آگیا۔
بعدازاں متعلقہ اداکارہ نے بھی ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے ان افواہوں کی تردید کردی تھی۔ اب عثمان پیرزادہ کی اہلیہ ثمینہ پیرزادہ نے شوہر کا ایک بیان اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرکے تمام قیاس آرائیوں کا جواب دے دیا۔ عثمان پیرزادہ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ان کی صرف ایک اہلیہ ہیں اور انہوں نے دعا کی کہ آئندہ 50 سال تک بھی وہی ان کی اہلیہ رہیں۔
یہ بھی پڑھیں:دلجیت دوسانجھ کا نصرت فتح علی خان کو خراج تحسین، ویمبلی اسٹیڈیم جگمگا اٹھا
ثمینہ پیرزادہ نے شوہر کے اس بیان کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے ساتھ محبت کا اظہار کرنے والا دل کا ایموجی بھی بنایا۔ اداکار جوڑے کی جانب سے وضاحت سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں، جبکہ ان کے مداح دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔
یوں عثمان پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی دوسری شادی کی خبروں اور قیاس آرائیوں کو اپنے مختصر مگر واضح بیان سے مسترد کردیا۔


