اینٹی کرپشن حراست سے فرار ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد کو ملتان ائیر پورٹ سے قطر فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ چند دن قبل اینٹی کرپشن ٹیم پر فائرنگ کر کے زیر حراست حاجی امتیاز احمد کو زبردستی چھڑوا لیا گیا تھا۔ایم این اے حاجی امتیاز احمد کرپشن کے الزامات پر اینٹی کرپشن گوجرانولہ کی زیر حراست تھے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی خاتون رہنما عالیہ حمزہ جیل سے رہا
یاد رہےکہ حاجی امتیاز کو اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے رکن قومی اسمبلی کو پیش کرنے کی ہدایت کی تو اینٹی کرپشن نے بیان دیا کہ انہیں پی ٹی آئی کے لوگ چھڑا کر لے گئے تاہم پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تردید کی گئی اور اینٹی کرپشن کے بیان کو ڈرامہ قرار دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو حاجی امتیاز کو ہر صورت 9اگست تک پیش کرنے کی مہلت دی تھی جس کے بعد آج اینٹی کرپشن پنجاب نے اپنے بیان میں انہیں دوبارہ گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔


