عوام پاکستان پارٹی کے کنونیئر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اُمید ہے لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف جاری کارروائی کی پروسیڈنگ بھی میڈیا پر آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کےدوران شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نئی جماعت کی جتنی ضرورت اب ہے اس سے قبل نہیں تھی، تین سیاسی پارٹیوں کی کارکردگی عوام کے سامنے عیاں ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان عوامی پارٹی نے پی ٹی آئی سے متعلق بڑا مطالبہ کردیا
ملک میں ایسی پارٹیوں کو اقتدار میں آنے دیا جائے جو عوام کے مسائل حل کر سکیں ۔ سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ میں کیسزکی سیاسی کرنے اور میڈیا پر تشہیر کرنے کے حق میں نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہبازشریف نے وزارتوں میں ایم پی اسکیل کے تحت بھرتیوں پرنوٹس لے لیا
فیض حمید کی گرفتاری فوج کا ذاتی اور اندرونی معاملہ ہے، مجھ پر بھی بہت زیادہ کیسز بنے میرے خلاف بھی کافی باتیں ہوئیں ، میں گھبرانے والوں سے نہیں ہوں ۔ مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور انشاءاللہ کرتا رہوں گا۔

