خاتون صحافی شمع جونیجو کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کوتحویل میں لے لیا گیا۔
خاتون صحافی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹویٹ کی کہ ’’وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ گزشتہ روز انہوں نے ریاستی آئینی اختیارات کو چیلنج کیا اور ڈی جی آئی ایس پی آر، فوج، وزیراعلیٰ پنجاب اور خواتین صحافیوں کے بارے میں توہین آمیز بیان دیا۔‘‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد جلسے میں صحافیوں سے متعلق نازیبا زبان کا استعمال کیا تھا۔ جس پر صحافیوں کی جانب سے شدید ردِعمل آیا اور پی ٹی آئی رہنمائوں کو صحافیوں سے معافی مانگنی پڑی۔ علی امین گنڈاپور نے جلسے میں عمران خان کو دو ہفتوں میں رہا کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان کو دو ہفتوں میں رہا نہ کیا گیا تو ہم خود رہا کروائیں گے۔ انہوں نے فوج، ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف بھی غیراخلاقی زبان کا استعمال کیا۔

