شاداب خان اور حارث رؤف کی شراکت نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا

شاداب خان اور حارث رؤف کی شراکت نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا

انگلینڈ کے خلاف سنسنی خیز کامیابی کے بعد پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان نے اپنی شاندار اننگز کا کریڈٹ حارث رؤف کو بھی دیا ہے۔ شاداب خان کا کہنا ہے کہ حارث نے انتہائی سمجھ داری سے ان کا ساتھ دیا اور دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ حارث رؤف کے ساتھ بیٹنگ کرنا ان کے لیے ایک یادگار لمحہ تھا۔ دونوں کھلاڑی میچ سے لطف اندوز ہو رہے تھے اور کرکٹ کے علاوہ دوسری باتیں بھی کر رہے تھے۔

شاداب خان کے مطابق انہیں یقین تھا کہ وہ اپنی ٹیم کو میچ جتوا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حارث رؤف کے ساتھ گزشتہ سیریز میں بھی اچھی شراکت داری قائم ہوئی تھی اور آسٹریلیا کے خلاف بھی دونوں نے ایسی ہی اننگز کھیلی تھی۔
گھنی مونچھوں والے نومولود بچے کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا نکلی

یہ بھی پڑھیں:برازیل میں نئی تاریخ رقم، لولا دا سلوا چوتھی بار صدر منتخب

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے بولرز مسلسل دباؤ میں آ رہے تھے۔ حارث رؤف نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ وہ وننگ شاٹ کھیلیں گے، جس پر شاداب نے انہیں کہا کہ جب یہاں تک پہنچا ہی دیا ہے تو جیت کا شاٹ بھی خود ہی لگا دیں۔

ایل بی ڈبلیو فیصلے پر شاداب خان کا ردعمل

سنچری سے قبل ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دیے جانے کے معاملے پر شاداب خان نے کہا کہ انہیں بالکل اندازہ نہیں ہوا تھا کہ گیند بیٹ سے لگی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پویلین کی طرف جاتے ہوئے انہوں نے ریویو لینے کا فیصلہ کیا۔

تنقید کے باوجود بہترین کارکردگی کی کوشش

شاداب خان نے اپنی کارکردگی پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ وہ کوچ کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں یا نہیں، تاہم وہ ہمیشہ اپنی طرف سے سو فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات پوری کوشش کے باوجود لوگوں کو مطمئن کرنا ممکن نہیں ہوتا، لیکن ان کی توجہ اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر رہتی ہے۔ شاداب خان نے مزید کہا کہ اننگز کا اصل مزہ اسی وقت آتا ہے جب ٹیم کامیابی حاصل کرے۔ وہ اس بات پر خوش ہیں کہ ان کی اننگز پاکستان کی جیت میں مددگار ثابت ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ آخری نمبروں پر بیٹنگ کرتے ہوئے چھکے لگانے کا اپنا ہی مزہ ہوتا ہے۔ انہوں نے پچ اور حالات کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا کہ انگلینڈ کے بولرز کو دباؤ میں لایا جا سکتا ہے، اور اسی حکمت عملی کے تحت اپنی بیٹنگ کو بھرپور انداز میں انجوائے کیا۔ شاداب خان کے مطابق یہ ان کے لیے ایک یادگار لمحہ تھا، خصوصاً اس لیے کہ ان کی کارکردگی پاکستان کی سنسنی خیز فتح کا حصہ بنی۔

editor

Related Articles