حکومت نے دکانداروں کی سہولت کے لیے نئی ایپ لانچ کردی

حکومت نے دکانداروں کی سہولت کے لیے نئی ایپ لانچ کردی

حکومت نے تاجروں کو ٹیکس نظام میں شامل کرنے کے لیے ریٹیلر اسکیم ایپ لانچ کردی، جس کے ذریعے چھوٹے دکاندار موبائل فون سے ٹیکس ریٹرن فائل کر سکیں گے۔

وزیر خزانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے بتایا کہ ریٹیلر اسکیم ایپ کا باقاعدہ اجرا کردیا گیا ہے، جسے تاجروں کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔

موبائل سے فائلر بننے کی سہولت

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ یہ سہولت ان دکانداروں کے لیے بھی ہے جو ابھی تک ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں،اب چھوٹے تاجر ایپ کے ذریعے فائلر بن سکیں گے اور موبائل فون سے اپنا ٹیکس ریٹرن جمع کرا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے خوشخبری

پوائنٹ آف سیلز سے استثنیٰ

وزیر مملکت کے مطابق ریٹیلر اسکیم میں شامل دکانداروں کو پوائنٹ آف سیلز کی شرط سے استثنیٰ دیا جائے گا، تاہم انہیں کم از کم 25 ہزار روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا،انہوں نے بتایا کہ رجسٹرڈ تاجروں کو گرین پلیٹ بھی جاری کی جائے گی اور جس دکان پر یہ پلیٹ نصب ہوگی وہاں ایف بی آر افسر داخل نہیں ہوگا۔

فروخت پر ایک فیصد ٹیکس

بلال اظہر کیانی نے بتایا کہ ایپ میں رجسٹرڈ دکانداروں کی فروخت پر ایک فیصد ٹیکس عائد ہوگا، جبکہ ستمبر کے پہلے ہفتے تک ریٹیلر اسکیم ایپ مقامی زبانوں میں بھی دستیاب ہوگی۔

تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا ہدف

وزیر مملکت نے کہا کہ ریٹیلر اسکیم کے ذریعے لاکھوں تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی توقع ہے، اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوا تو ٹیکس کا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر کم کرنے میں مدد ملے گی۔

تنخواہ دار طبقے کیلئے بھی آسانی

اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے بھی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا عمل آسان بنایا جا رہا ہے، سیلری کلاس کا ریٹرن فارم بھی سادہ کیا جائے گا تاکہ ٹیکس دہندگان کو ریٹرن فائل کرنے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

editor

Related Articles