چاول کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ، شہریوں کیلئے خریداری مشکل ہوگئی

چاول کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ، شہریوں کیلئے خریداری مشکل ہوگئی

چاول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے صارفین کو مشکلات سے دوچار کردیا، مہنگے داموں فروخت کے باعث کم آمدنی والے طبقے کے لیے چاول خریدنا مشکل ہوگیا ہے۔

مارکیٹ میں معیاری چاول کی مختلف اقسام 420 سے 620 روپے فی کلوگرام تک فروخت کی جا رہی ہیں، جس کے باعث گھریلو بجٹ متاثر ہو رہا ہے۔

گندم کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں

چاول کے ساتھ گندم کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے، گندم کی قیمت 4500 سے 4600 روپے تک پہنچ چکی ہے، جس پر کم آمدنی والے خاندانوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :گندم سے متعلق بڑا فیصلہ، آٹے کی قیمتوں سے متعلق اہم ہدایت

شہریوں کا کہنا ہے کہ چاول اور گندم عام لوگوں کی بنیادی غذاؤں میں شامل ہیں، تاہم قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث روزمرہ اخراجات پورے کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چاول اور گندم کی قیمتوں میں کمی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے،کم آمدنی والے خاندانوں کا کہنا ہے کہ اشیائے خورونوش کی بڑھتی قیمتوں نے پہلے ہی گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کر رکھا ہے، اس لیے بنیادی غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی ناگزیر ہے۔

editor

Related Articles