پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا کہ حکومت کے پاس آئینی پیکج کی منظوری کا مینڈیٹ نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ان کیمرہ بریفنگ میں تمام چیزوں پر بات نہیں کی جا سکتی۔
یہ بھی پڑھیں:آئینی ترمیم معاملہ ، قائم مقام صدر بی این پی نے حکومت پر بڑا الزام لگادیا
حکومت کے پاس عدلیہ سے متعلق مینڈیٹ نہیں ہے۔ ہم اس پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ آئینی ترمیم کے مسودے کے بغیر ہم آپ حکومت سے اور کیا بات کریں گے؟۔
ان کا کہنا ہے کہ خصوصی کمیٹی 10 ستمبر کو پیش آنے والے واقعے کے بعد تشکیل دی گئی تھی ۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں مسودہ فراہم کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:آئینی ترامیم، مولانا فضل الرحمان سے حکومت اور اپوزیشن کی ملاقاتوں کا نتیجہ کیا نکلا؟پتہ چل گیا
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست میں کوئی بھی چیز فیصلہ کن نہیں ہے۔ ہمیں امید ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ گوہر علی نے مزید کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمان سے ملتے رہیں گے۔

