حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کردی ہے، پیٹرول کی قیمت میں 14 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 89 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 387 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی کردی گئی ہے،ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 89 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد اس کی نئی قیمت 400 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق ایک دن کیلئے ہوگا۔ اس دوران پیٹرول اور ڈیزل کی نئی مقررہ قیمتیں نافذ رہیں گی۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، جس سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے شہریوں کے سفری اخراجات میں کمی آنے کی توقع ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 387 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 400 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق ایک دن کیلئے ہوگا۔