نورستان کی صورتحال، افغان طالبان کا داخلی اختلافات اور عدم استحکام سے توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان مخالف بیانیہ بے نقاب

نورستان کی صورتحال، افغان طالبان کا داخلی اختلافات اور عدم استحکام سے توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان مخالف بیانیہ بے نقاب

وزارت اطلاعات و نشریات نے نورستان میں جاری لڑائی کو پاکستان سے جوڑنے والے افغان طالبان حکومت کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے الزامات کا مقصد افغانستان کو درپیش داخلی مسائل، اختلافات اور عدم استحکام سے توجہ ہٹانا ہے۔

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری فیکٹ چیک  میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان حکومت کے نام نہاد وزیر برائے سرحدی امور اور دیگر ترجمانوں کی جانب سے نورستان میں لڑائی کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دینا حقائق سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

بیان کے مطابق افغان طالبان ایک غیر جامع اور غیر نمائندہ نظام کے طور پر افغانستان کے عوام پر طاقت اور جبر کے ذریعے مسلط ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی وائرل ویڈیو جعلی نکلی، واقعہ ایک سال سے بھی پرانا، فیکٹ چیک رپورٹ

وزارت اطلاعات نے کہا کہ طالبان حکومت کی جانب سے اپنے داخلی مسائل کو بیرونی عناصر سے جوڑنے اور پاکستان کے خلاف بیانیہ اختیار کرنے سے ان مسائل سے نمٹنے میں اس کی مشکلات اور مایوسی ظاہر ہوتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ افغان طالبان کی جانب سے دہشت گردی کی معاونت اور خطے میں عدم استحکام کے حوالے سے بھی سخت مؤقف اختیار کیا گیا ہے۔ وزارت اطلاعات کے مطابق طالبان حکومت کی بعض قیادت مبینہ طور پر اپنے مفادات کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے جو خطے میں عدم استحکام کا باعث بن رہے ہیں۔

وزارت اطلاعات نے اپنے بیان کا اختتام ’’Truth Prevails Over Falsehood‘‘ کے پیغام کے ساتھ کیا۔

Related Articles