فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس فائلر بننے کے خواہشمند افراد اور ٹیکس دہندگان کیلئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی ہے۔ اب ٹیکس دہندگان کو گوشوارے جمع کرانے کیلئے مزید 15 دن کا وقت مل گیا ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی تھی، تاہم اب اس تاریخ میں 15 روز کی توسیع کردی گئی ہے،تاریخ میں توسیع کے بعد ٹیکس دہندگان اپنے انکم ٹیکس گوشوارے 15 اکتوبر تک جمع کراسکتے ہیں۔
ٹیکس فائلر بننے کا موقع
ایف بی آر کی جانب سے تاریخ بڑھائے جانے کے بعد وہ افراد بھی 15 اکتوبر تک اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کراسکتے ہیں جو ٹیکس فائلر بننے کیلئے اپنی ریٹرن فائل کرنا چاہتے ہیں،گوشوارے جمع کرانے کیلئے مقررہ نئی تاریخ 15 اکتوبر تک برقرار رہے گی۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق ستمبر کے دوران ٹیکس وصولی کا 100 فیصد ہدف حاصل کرلیا گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ستمبر میں مجموعی ٹیکس وصولی ایک ہزار 390 ارب روپے رہی۔
15 اکتوبر تک مہلت
اس طرح انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی پہلے سے مقررہ 30 ستمبر کی تاریخ اب تبدیل ہوگئی ہے اور ٹیکس دہندگان کو گوشوارے جمع کرانے کیلئے 15 اکتوبر تک کا وقت دیا گیا ہے،ایف بی آر کے اس فیصلے کے بعد ٹیکس دہندگان نئی مقررہ تاریخ کے اندر اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کراسکیں گے۔